• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مجسمے کی مجوزہ تعمیر کیخلاف بی جے پی اور آر ایس ایس کا مظاہرہ

نئی دہلی(آئی این پی)بھارت میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے مجسمے کی مجوزہ تعمیر کے خلاف انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی اور ہندو انتہا پسند تنظیم آر ایس ایس کے ہزاروں کارکنوں نے احتجاج کیا ہے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ کیرالہ کے پہاڑ پر مجسمہ نہ بنایا جائے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں رہنے والے عیسائی ریاست کیرالہ میں پہاڑ پر حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا بڑا مجسمہ بنانا چاہتے ہیں لیکن حکمران جماعت بی جے پی اور اور اس کی دوسری ذیلی تنظیم آر ایس ایس کا کہناہے کہ ہندوئوں کے شہر میں مجسمہ نہیں بنانے دیا جائے گا جبکہ کیرالہ کے ہیروبل شہر میں عیسائی آبادی کی اکثریت ہے۔ مودی حکومت میں بھارت میں شدت پسندی بڑھ گئی ہے۔ ہندو چاہتے ہیں کہ ان کے مذہبی دیوتائوں کے علاوہ کوئی مجسمہ نہ بنایا جائے۔

تازہ ترین