• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام حکمرانوں کی کارکردگی سے مایوس ہوچکے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے اطراف ظلم کی انتہا کردی گئی ہے، مظلوموں کی آواز اٹھانے والا کوئی نہیں ہے‘عوام موجودہ حکمرانوں کی کارکردگی سے مایوس ہو چکے ہیں‘ پی ایس پی کا نظریہ لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکا ہے، مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد ہمارے قافلے کا حصہ بن رہے ہیں‘ جھوٹ کا دوسرا نام سیاست رکھ دیا گیا تھا ایسے میں ہم اسے عبادت سمجھ کر خلق خدا کی خدمت کر کے اپنی دنیا اور آخرت کو سنوارنے نکلے ہیں۔

تازہ ترین