آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
جمعرات27 ؍جمادی الاوّل 1441ھ 23؍جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

سوات، چیتا آبادی میں گھس آیا، حملے میں 2 افراد زخمی

سوات، چیتا آبادی میں گھس آیا، حملے میں 2 افراد زخمی  


سوات،مٹہ (نمائند گان جنگ)سوات مٹہ فاضل بانڈہ میں جنگلی چیتا آبادی میں گھس آیا، 2افراد پر حملہ کرکے زخمی کردیا،مقامی افراد نے فائرنگ کرکے چیتے کو مارڈالا،ڈی ایس پی مٹہ سرکل شوکت علی خان کے مطابق تحصیل مٹہ کے بالائی علاقے سر بانڈہ میں چیتا آبادی میں داخل ہوگیا اور دو افراد پینتالیس سالہ لعل محمد خان ولد نورمحمد اورپچیس سالہ ابدالی ولد شیر مالک ساکنان سر بانڈہ کو زخمی کردیا جنھیں فوری طبی امداد کے لئے سیدوشریف ہسپتال منتقل کردیا گیا مقامی افراد نے خونخوا ر چیتے کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا ۔ ادھر مٹہ میں چیتے کی ہلاکت نے سنگین صورت اختیار کرلی،محکمہ جنگلی حیات نے شہریوں کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی درخواست دیدی،شہریوں نے دو افراد پر حملہ کرنے پر چیتے اور محکمہ جنگلی حیات کے خلاف مقدمہ درج کرانے کامطالبہ کردیا،پولیس نے فریقین کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید