• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

گوادر سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز، پہلا جہاز دبئی سے آگیا

گوادر سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کا آغاز


گوادر(نامہ نگار، جنگ نیوز) گوادر بندرگاہ سے افغان ٹرانزٹ ٹر یڈ کا آغاز ہو گیا، دبئی سے کنٹینر کی پہلی شپمنٹ لیکر کارگو بحری جہاز گوادر بندرگاہ پر لنگرانداز ہوگیا، منگل کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی پہلی کھیپ دبئی سے گوادر پہنچ گئی ہے جس میں فرٹیلائزر شامل ہے، گوادر پہنچنے والا سامان براستہ سی پیک افغانستان روانہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق گوادر بندرگاہ کوافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لئے استعمال میں لانا شروع کردیاگیا، اس حوالے سے گزشتہ روز دبئی سے ایک کار گو بحری جہاز کنٹینر کی پہلی شپمنٹ لیکر گوادر بندرگاہ پر لنگرانداز ہوچکا ہے ،پہلی شپمنٹ کے تحت فرٹلائزر کی کھیپ گوادر پہنچادی گئی ہے جسے یہاں سے افغانستان منتقل کیا جائے گا، افغان ٹرانزٹ ٹر یڈ کے لئے کنٹینر کی پہلی شپمنٹ گوادر بندرگاہ پہنچانے والے بحری جہاز کا چائنا ہار بر اوورسیز پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے حکام نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔

تازہ ترین