• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی آئی چندریگرروڈ کو ون وے کرنے کے منصوبے پر کام شروع

کراچی(طاہرعزیز/ اسٹاف رپورٹر)کلب روڈ کے بعد آئی آئی چندریگرروڈ کو بھی ون وے کرنے کے منصوبے پر کام شروع کردیا گیا کمشنر کراچی افتخارشالوانی نے بتایاکہ پورے شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے آہستہ آہستہ دیگر سڑکوں پر ٹریفک کو ون وے کیا جائے گا، انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں ون وے کے نظام پر عمل کیا جاتا ہے واضح رہے کلب روڈ پر ہفتے سے ٹریفک پی آئی ڈی سی سگنل سے ہوٹل میڑوپول کی طرف نہیں جا سکے گا،کمشنر نے مزیدبتایاکہ آئی آئی چندریگرروڈ کو خوبصورت بنانے کے منصوبے پر تیزی سے کام شروع کردیا گیا ہے اس کے فٹ پاتھ واک ایبل بنائے جائیں گے کچھ جگہوں پر سیوریج کے مسائل ہیں انہیں حل کیا جارہا ہے شٹل بس سروس شروع کی جائے گی جبکہ مین سڑک پر پارکنگ کی اجازت نہیں ہو گی، آئی آئی چندریگرروڈ کو ون وے کرنے کے لیے اسٹڈی شروع کرادی گئی ہے، ہم نےپہلے بھی بعض اقدامات کئے ہیں جس سے شہری بہتری محسوس کررہے ہیں لوگوں کی سہولت کے لیے آنے والے دنوں میں مزید چیزیں کریں گے تاکہ شہر کا اچھا تاثر ابھرے۔
تازہ ترین