• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹراافغان مذاکرات مزید تیز کرنیکی ضرورت ہے،گول میز کانفرنس

اسلام آباد(نمائندہ جنگ )افغانستان میں جاری امن عمل کی تقویت کےلئے لاہور سنٹر فار پیس ریسرچ کے زیر اہتمام لاہور افغان امن پراسس کے تحت اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں انٹرا افغان ڈائیلاگ گول میز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر مقررین کاکہناتھاکہ انٹراافغان مذاکرات مزید تیز کرنیکی ضرورت ہے۔ اسلام آبادگول میز کانفرنس افغان رہنماؤں کے مابین افغان گول میز کانفرنسوں کے سلسلے کا پہلا باقاعدہ پروگرام تھا جس کا مقصد افغانستان میں قیام امن کےلئے مختلف تجاویز پر غوروفکر کرتے ہوئے قیام امن کےلئے قابل عمل لائحہ عمل مرتب کرنا تھا تاکہ افغانستان کو شورش سے نجات دلا کر مستقل امن کی جانب گامزن کرنے کےلئے افغانستان کے تمام سیاسی و سماجی فریقوں ، سیاسی جماعتوں اور مختلف گروپوں کو بھی افغان امن عمل میں شریک کیا جاسکے۔
تازہ ترین