• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایبرڈین یونیورسٹی نے شہزادی این کو اعزازی ڈگری دیدی

لندن (جنگ نیوز) ایبرڈین یونیورسٹی نے شہزادی این کو اعزازی ڈگری دے دی۔ پرنسس این کو یہ ڈگری ان کی بھابھی اور یونیورسٹی کی چانسلر ڈچز کمیلا پارکر نے دی۔ شہزادی این کو ان کے خیراتی کام کے اعتراف میں یونیورسٹی نے اس اعزاز کیلئے نامزد کیا تھا۔ پرنسس این سیو دی چلڈرن کی سرپرستی کرتی ہیں اور دیگر کئی تنظیموں کے ساتھ مخیرانہ کاموں میں شامل ہیں۔ کمیلا پارکر کو سکاٹ لینڈ میں ڈچس آف روتھسے کے نام سے جانا جاتا ہے- شہزادی این نے کہا کہ یونیورسٹی کی جانب سے خدمات کو تسلیم کیا جانا حقیقی اعزاز ہے۔
تازہ ترین