• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کتابیں فروخت کرنے والی فرم کی ایڈمنسٹریشن منتقلی، 150ملازمتیں ختم

لندن (جنگ نیوز) کتابیں، تحائف، کھلونے اور اسٹیشنری کو آن لائن اور کیٹلاگ کے ذریعے فروخت کرنے والی فرم بک پیپل کے دسمبر میں ایڈمنسٹریشن میں چلے جانے کے نتیجے میں 150 سے زائد ملازمتیں ختم ہوگئیں۔ 16 دسمبر کو پرائس واٹر ہاؤس کوپرز (پی ڈبلیو سی) کو ایڈمنسٹریٹر مقرر کیا گیا تھا لیکن اب تک کوئی نیا خریدار نہیں مل سکا ہے۔ کمپنی آن لائن تجارت جاری رکھے گی۔ پی ڈبلیو سی نے کہا کہ وہ تمام احکامات کو پورا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔اس فرم کے دفاتر بینگور، گیونڈ، گوڈالمنگ اور سرے میں ہیں۔ یہ بزنس 1998 میں گوڈلمنگ میں قائم کیا گیا تھا اور اس وقت 393 افراد کو ملازمت فراہم کی گئی تھی۔ منتظمین نے بتایا کہ بینگور آفس میں موجود 142 سٹاف ممبرز میں سے 82 فارغ کر دیا گیا ہے۔ یہ فرم کتابیں‘ تحائف‘ کھلونے اور اسٹیشنری آن لائن و کیٹلاگ کے ذریعے کم قیمتوں پر فروخت کرتی ہے۔ اس کے بزنس کا سالانہ حجم 50 ملین پونڈ ہے اور یہ ایک سال میں 17 ملین سے زیادہ بچوں کی کتابیں فروخت کرتا ہے۔ یہ کمپنی برطانیہ کے سب سے بڑے انڈیپینڈنٹ کتاب خوردہ فروشوں میں سے ایک ہے جسے 2014 میں نجی ایکوٹی گروپ انڈلیس نے ریسکیو ڈیل کے حصے کے طور پر حاصل کیا تھا۔ پی ڈبلیو سی سے تعلق رکھنے والے ٹوبی انڈر ووڈ نے کہا کہ یہ ایک مشکل وقت ہے۔ کوشش کے باوجود کوئی خریدار نہیں مل سکا ہے لہذا افسوس ہے کہ ہمیں بہت سے افراد کو فارغ کرنا پڑا ہے ۔
تازہ ترین