• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی فوجی سربراہ کا بیان شرانگیزی ہے، چوہدری محمد قربان

لوٹن (شہزاد علی) کشمیر سالیڈیرٹی کمپئنُ لوٹن کے کوآرڈی نیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے انڈیا کی بری افواج کے چیف جنرل منوج کے آزاکشمیر میں کارروائی اور پورے کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کے بیان کو نہایت اشتعال انگیز قرار دیا ہے اور وزارت خارجہ پاکستان پر زور دیا کہ وہ اس شرانگیزی کا سختی سے نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت اندرونی طور پر شدید بحران کا شکار ہے اور اس طرح کے شر انگیز بیانات کے ذریعے وہ دنیا کی توجہ اپنی اندرونی صورت حال سے ہٹانا چاہتا ہے ، لیکن پاکستان کے لیے ضروری ہے کہ عالمی برادری کے سامنے بھارت کی بری فوج کے سربراہ کو ایک سنگین معاملہ کے طور پر بروقت پیش کرے۔ حاجی چوہدری محمد قربان نے کمیونٹی پر زور دیا ہے کہ وہ 26 جنوری بھارت کے یوم جمہوریہ پر اور 16 فروری شہید کشمیر ممحمد مقبول بٹ کی برسی کی مناسبت سے لندن میں بھارت کے سفارت خانے کے سامنے ترتیب دیے گئے پروگراموں میں بھرپور شرکت کرے تاکہ نام نہاد جمہوریت کی دعویدار اور ایک غاصب سامراجی ملک کے چہرے پر پڑے نقاب کو عالمی مقام پر ایکسپوز کیا جاسکے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی کشمیر کے حوالے بھارت کا کردار انتہائی گھناؤنا رہا ہے، ہمارے قومی ہیروز کو شہید کر دیا گیا، ہمارے نوجوان معذور اور اپاہج کر دیے گئے ہماری عفت مآب خواتین کی عصمت دری کی گئی کشمیر میں بدنام زمانہ کالے قوانیں کا نفاذ ہے اس حوالے سے جو بھی تنظیم کاوشیں کریں ہم سب کو مل کر ان کا ساتھ دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے مکروہ عزائم بشمول آزاکشمیر پر حملے کی دھمکیوں کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ بھارت کی حکومتوں کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کے لیے ہر حربہ آزماتی رہی ہیں ۔
تازہ ترین