• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسافر کی ٹرین کی کھڑکی سے سوار ہونے کی کوشش


فرانس میں ایک مسافر نے ٹرین میں کھڑکی سے سوار ہونے کی کوشش کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص ٹرین کی کھڑکی سے سوار ہونے سے قبل اپنی جیکٹ اتار کر ٹرین کے اندر بیٹھے شخص کو دیتا ہے اور کھڑکی سے ہی ٹرین کے اندر داخل ہوجاتا ہے۔

سوشل میڈیا پر مسافر کی اس حرکت پر اسے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ فرانس میں صدر ایمانویل میکرون کی متنازع پنشن اصلاحات کے دسمبر کے بعد سے ملک کے بیشتر شہروں میں ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کے سبب مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تازہ ترین