• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بین اسٹوکس نے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا

بین اسٹوکس نے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا


آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ فائنل کے ہیرو بین اسٹوکس نے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا، بھارت کے روہیت شرما کو ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا جبکہ پاکستان کے بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا، جس کے مطابق آسٹریلیا کے لبوشان ایمرجنگ پلیئر اور ویرات کوہلی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کے حقدار قرار پائے۔

 بین اسٹوکس نے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا
انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوک کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کے حق دار قرار پائے۔

ایشز میں میچ وننگ سنچری اور ورلڈکپ فائنل سمیت کئی یادگار اننگز کھیلنے والے انگلینڈ کے بین اسٹوکس آئی سی سی کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیت کر سرگارفیلڈ سوبرز ٹرافی کے حقدار قرار پائے۔

بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا اعزاز آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے نام رہا۔ آسٹریلوی فاسٹ بولر نے اس عرصے کے دوران 12 ٹیسٹ میچز میں 59 وکٹیں حاصل کیں اور سال کا اختتام آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں ٹاپ بولر کی حیثیت سے کیا، اس ایوارڈ کے لیے اُن کے مدمقابل اسٹیو اسمتھ اور لبوشان جیسے مایہ ناز کرکٹر تھے۔

 بین اسٹوکس نے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا
ٹیسٹ کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ آسٹریلیا کے فاسٹ بولر پیٹ کمنز کے نام رہا۔

11 ٹیسٹ میچز میں ایک ہزار 104 رنز بنانے والے آسٹریلوی بلے باز لبوشین نے باآسانی ایمرجنگ پلیئر آف دی ایئر ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

65 کی اوسط سے رنز بنانے والے لبوشین نے سال کا آغاز آئی سی سی رینکنگ میں 110 کی پوزیشن سے کیا تھا لیکن اپنی شاندار بیٹنگ پرفارمنس کے باعث وہ سال کے اختتام پر چوتھی پوزیشن پر آگئے۔

 بین اسٹوکس نے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا
بابر اعظم کو آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا ہے

ایوارڈز کی لسٹ میں بہترین ون ڈے پلیئر بھارت کے روہت شرما بنے، بھارتی بیٹسمین نے ایک سال کے دوران 28 ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں مجموعی طور پر ایک ہزار 409 رنز بنائے، جس میں سات سنچریاں بھی شامل ہیں۔

بنگلا دیش کے خلاف سات رنز کے عوض چھ وکٹیں لینے والے بھارتی بولر دیپک چاہر ٹی ٹوئنٹی پرفارمر آف دی ایئر اور ویرات کوہلی اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ کے حقدار بنے۔

 بین اسٹوکس نے کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ جیت لیا
آئی سی سی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کی کپتانی ویرات کوہلی کو ملی۔

اس کے علاوہ آئی سی سی کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیموں کی قیادت ویرات کوہلی کے نام رہی جبکہ پاکستان کے مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کو ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں شامل کیا گیا۔

اسکاٹ لینڈ کے کائل کوئٹزر کو ایسوسی ایٹ کرکٹر آف دی ایئر قرار دیا گیا۔

امپائر آف دی ایئر کے لیے ڈیوڈ شیفرڈ ٹرافی رچرڈ اِلنگورتھ کو دی گئی۔

آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم
آئی سی سی ٹیسٹ کا حصہ بننے والے کرکٹرز میں میانک اگروال، ٹام لیتھم، مارنس لبوشین، ویرات کوہلی (کپتان)، اسٹیو اسمتھ، بین اسٹوکس، بی جے واٹلنگ(وکٹ کیپر)، پیٹ کومنز، مچل اسٹارک، نیل ویگنر اور نیتھن لیون شامل ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے ٹیم
بیٹنگ آرڈر کے اعتبار سے آئی سی سی ون ڈے ٹیم آف دی ایئر میں روہیت شرما، شائی ہوپ، ویرات کوہلی (کپتان)، بابر اعظم، کین ولیم سن، بین اسٹوکس، جوز بٹلر (وکٹ کیپر)، مچل اسٹارک، ٹرینٹ بولٹ، محمد شامی اور کلدیپ یادیو شامل ہیں۔

دونوں ٹیمیں اور انفرادی ایوارڈز کے لیے کھلاڑیوں کا انتخاب ووٹنگ اکیڈمی نے کیا ہے، جس نے 2019ء کے کلینڈر ایئر کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی پر غور کیا، جس بعد حتمی فہرست ترتیب دی گئی۔

تازہ ترین
تازہ ترین