• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکار ریلی کے نویں مرحلے میں دفاعی چیمپئن ناصر العطائیہ کی برتری

ڈاکار ریلی کے نویں مرحلے میں دفاعی چیمپئن ناصر العطائیہ کی برتری


سعودیہ کے صحرائی ٹریک پر جاری ڈاکار ریلی کے نویں مرحلے میں دفاعی چیمپئن ناصر العطائیہ نے برتری حاصل کر لی۔

کچے راستوں پر پکی مہارتوں نے سب کے دل موہ لیے، دھول اڑاتی گاڑیوں اور بائیک نے پرستاروں کو بھی جوشیلا کر دیا۔

سعودی عرب کے صحرائی شہر نیوم کے علاقے میں ڈاکار ریلی کے نویں مرحلے میں چار سو دس کلو میٹر کا صحرائی سفر، ریت ہی نہیں پتھریلے ٹریک نے ڈرائیورز کو خوب ٹف ٹائم دیا، جبکہ قطری ڈرائیور ناصر العطائیہ نے اعزاز کا دفاع کرتے ہوئے برتری حاصل کر لی۔

ناصر العطائیہ نے چوبیس سیکنڈ کے فرق سے حریف کارلوس سینز کو پیچھے چھوڑدیا۔ کٹھن راستوں پر جیت کی لگن اور ڈرائیورز کے جوشیلے پن نے دیکھنے والوں کو بھی پرجوش کر دیا۔

دوسری جانب جیپ کی الٹ بازی سے ریس میں سنسنی آگئی جبکہ موٹر سائیکل کیٹگری میں چلی کے پیبلو کوآنتانیلا سب سے آگے نکل گئے، ریت اڑاتی جوش دکھاتی بائیک سے سب بے حد محظوظ ہوئے۔

تازہ ترین