• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برفباری سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا امدادی آپریشن

برفباری سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا امدادی آپریشن


برف باری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا امدادی آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر، وادی نیلم، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشنز کیے جارہے ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی ہیلی کاپٹروں سے متاثرین کو خیمے، کمبل، راشن، کھانا اور دوائیں فراہم کی جارہی ہیں، ایف ڈبلیو او اور سول انتظامیہ کی مدد سے آرمی دستوں کی مشترکہ کوششیں 36 گھنٹوں سے جاری ہیں۔

شاہراہ قراقرم اور جگلوٹ اسکردو روڈ بحال کردی گئی ہیں جبکہ پتن، مٹہ بندا، شتیال، تتہ پانی، ہنزہ اور سوست میں سڑکیں بحال کردی گئیں۔

اس کے علاوہ مورخون، خنجراب اور دمبوداس کی سڑکیں بھی بحال کردی گئی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان میں مہتر زئی، لک پاس ٹنل پر این ففٹی اور این ٹوئنٹی فائیو کا پورشن کلیئر کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین