• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی گھر بسانے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (ایجنسیاں) گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی گھر بسانے کا فیصلہ کر لیا انہوں نے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نے بتایا کہ ان کے ہونے والے شوہر کا تعلق بھی شوبز کی دنیا سے ہے تاہم ان کا نام ابھی تک سامنے نہیں آیا۔ توقع کی جارہی ہے آئمہ بیگ رواں سال ہی شادی کرکے اپنا گھر بسا لیں گی۔گلوکارہ نے گزشتہ دنوں اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ کسی بھی لڑکی کے لئے شادی ایسا وقت ایسا ہوتا ہے جب روح کانپ جاتی ہے اور اس کے نام کیساتھ لگا باپ کا نام ہٹا کر دوسرے شخص کا نام لگا دیا جاتا ہے۔

تازہ ترین