• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدسلوکی ثابت نہ ہو تو بھی سنگین ازدواجی اختلاف پر نکاح ختم ہوسکتا ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد(رپورٹ :رانامسعود حسین) سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ بدسلوکی ثابت نہ ہو تو بھی سنگین ازدواجی اختلاف پر نکاح ختم ہوسکتا ہے، فیملی کورٹ کی جانب سے بیوی کی مرضی یا رضا مندی کے بغیر خلع کی ڈگری جاری نہیں کی جا سکتی ، ، حق مہر کا تعین قانون اور ریکارڈ پر موجود شہادتوں کے مطابق ہوگا، خلع کی بنیاد پر حق مہر کی واپسی یا دستبرداری کے احکامات کالعدم قرار ، اپیلیں منظور، جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ نے پشاور ہائی کورٹ( ایبٹ آباد بینچ) کے فیصلے کے خلاف زینب بی بی اور ارم ناز بیگم کی اپیلوں کی سماعت مکمل کر نے کے بعد 15 صفحات پر مشتمل فیصلہ جا ری کر دیا۔

اہم خبریں سے مزید