آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
ہفتہ27؍جمادی الثانی 1441ھ 22؍ فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

احد رضا میر کی والدہ نے اداکار کی چائے کی ترکیب شیئر کردی

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے اداکار احد رضا میر خاص چائے بھی بناتے ہیں اس لیے آج ہم آپ کو احد رضا میر کی خاص چائے کی ترکیب کے حوالے سے ہی بتانے والے ہیں۔ اداکار احد رضا میر کی والدہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر احد کی ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ چائے بناتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔احد کی والدہ نے تصویر کے کیپشن کے ذریعے مداحوں کے ساتھ اس چائے کی ترکیب بھی شیئر کی تا کہ ان کے مداح بھی اس خاص ترکیب پر عمل کرتے ہوئے چائے بنا سکیں۔تصویر کے کیپشن میں احد کی والدہ نے لکھا کہ ’احد کی ہائی آکٹین چائے 2 لوگوں کے لیے‘،احد کی والدہ نے چائے کی ترکیب بتاتے ہوئے لکھا کہ ’2 چائے کے ٹی بیگ، 2 سے 3 الائچی، ایک دار چینی، حسبِ ذائقہ چینی ایک کپ پانی اور آدھا کپ دودھ کے ساتھ ایک چٹکی کافی ڈال کر بنائیں‘۔اداکار احد رضا میر کی والدہ کی جانب سے اس خاص چائے کی ترکیب شیئر کرنے پر جہاں مداحواں کی جانب سے شکریہ ادا کیا جارہا ہے وہیں چند لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ وہ اب اس ترکیب پر عمل کر کے چائے ضرور بنائیں گے۔

دل لگی سے مزید