• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

آئی سی سی ایوارڈز، بین اسٹوکس سال کے بہترین کرکٹر قرار

بین اسٹوکس سال کے بہترین کرکٹر قرار 


دبئی (جنگ نیوز) آئی سی سی نے 2019 کے سالانہ ایوارڈز کا اعلان کردیا۔ فہرست میں کسی پاکستان کرکٹر کا نام شامل نہیں۔ تاہم بابراعظم کو آئی سی سی کی بہترین ون ڈے ٹیم میں جگہ مل سکی ہے۔ انگلینڈ کو پہلی ون ڈے عالمی چیمپئن بنانے اور ایشز سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے آل رائونڈر بین اسٹوکس نے کرکٹر آف دی ایئر کی سرگار فیلڈ سوبرس ٹرافی جیت لی۔جبکہ دنیا کے نمبر ایک بولر آسٹریلیا کےپیٹ کمنز کو بہترین ٹیسٹ کرکٹر کا ایوارڈ دیا گیا ہے، انہوں نے مجموی طورپر59 وکٹیں اپنے نام کیں۔ بھارت کے روہت شرما ون ڈے کرکٹ کے بہترین بیٹسمین قرار دیے گئے ہیں۔انہوں نے سال میں سات جبکہ ورلڈکپ میں پانچ سنچریز اسکور کی تھیں۔ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو اسپرٹ آف دی کرکٹ، دیپک چہار کو ٹی ٹوئنٹی پرفارمر جبکہ مارنس لبوشین کو ایمرجنگ کرکٹر آف دی ایئر ایوارڈ کا مستحق ٹھہرایا گیا ہے۔ رچرڈ النگورتھ بہترین امپائر قرار پائے۔بہترین ایسوسی ایٹ کرکٹر کا ایوارڈ اسکاٹ لینڈ کے کائل کوئٹزر کو دیا گیا۔خواتین میں آسٹریلین آل رائونڈر ایلیزی پیری سال کی بہترین کرکٹر، ون ڈے پلیئر جبکہ الیزا ہیلی بہترین ٹی ٹوئنٹی کرکٹر قرار پائیں۔

تازہ ترین