• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیم میں رہنے کیلئے خواتین کرکٹرز کو پرفارم کرنا ہوگا،عروج ممتاز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کی چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم آئندہ ماہ ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ سے25 دن پہلے آسٹریلیا جارہی ہے تاکہ کھلاڑی آسٹریلوی موسم اور پچوں سے ہم آہنگ ہوسکیں۔ صلاحیت کے مطابق کارکردگی دکھائی تو کوئی وجہ نہیں ہے کہ پاکستان سیمی فائنل کے لئے کوالی فائی نہ کر لے۔ بدھ کو جنگ سے بات چیت کرتے ہوئے عروج ممتاز نے کہا کہ چھ نئی لڑکیوں کو موقع دیا گیا ہے ، اب پاکستان ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کے لئے ہر ایک کو کارکردگی دکھانا ہوگی۔ ماضی کی باتوں کا علم نہیں ہے لیکن اس وقت ڈسپلن کی خلاف ورزی کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہاس وقت پاکستان کے پاس 45 کرکٹرز کا پول ہے،خواتین کرکٹرز کی تعداد میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ پی سی بی نے کھلاڑیوں کی مراعات اور میچ فیس میں اضافہ کیا گیا ہے۔ ڈومیسٹک میچ کھیلنے والی لڑکیوں کو دس ہزار روپے میچ فیس ملتی ہے۔
تازہ ترین