کراچی کے اسپتال میں داخل 4 سال کی بچی ڈینگی بخار کے باعث جاں بحق ہو گئی۔
اسپتال انظامیہ کے مطابق ڈینگی کا شکار بچی سندھ انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں زیرِ علاج تھی۔
اسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ بچی کو 17 اکتوبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں ڈینگی کے باعث اموات کی تعداد 3 ہو گئی ہے۔
دوسری جانب سندھ میں رواں ماہ ڈینگی کے439 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمۂ صحت سندھ کے مطابق سب سے زیادہ 188 ڈینگی کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے ہیں۔