اسلام آ باد ( رانا غلام قادر)وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر کے لیے 14 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی۔پہلی 2 سہ مائیوں کےترقیاتی فنڈزکی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی ، رواں مالی سال آزاد کشمیر کیلئے مجموعی طور پر 45 ارب روپے مختص ہیں،حکومتی ذرا ئع کے مطابق یہ منظوری جولائی سے ستمبر اور اکتوبر سے دسمبر 2025 کی 2 سہ ماہیوں کے لیے دی گئی ہے ۔ذرائع کا کہنا تھا کہ فنڈز کے لیے وزارت منصوبہ بندی نے اپ فرنٹ ون لائنر اتھارایزیشن دی ہے۔حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فنڈز کا آزاد کشمیر میں موجودہ سیاسی صورتحال سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پہلی 2 سہ مائیوں کےترقیاتی فنڈزکی منظوری کچھ دن پہلے دی گئی ۔وفاقی ترقیاتی بجٹ میں رواں مالی سال آزاد کشمیر کے لیے مجموعی طور پر 45ارب روپے مختص ہیں