آپ آف لائن ہیں
جمعرات6؍ صفر المظفّر 1442ھ24؍ستمبر2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

عامر خان انڈر 19ورلڈکپ میں عمدہ کارکردگی کیلئے پرامید

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سوات سے تعلق رکھنے والے نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر خان آئی سی سی انڈر 19کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں عمدہ کارکردگی دکھانے کے لیے پرامید ہیں۔ محمد عامر کے پسندیدہ کرکٹر شعیب اختر ہیں اور وہ انہی کی طرح تیز رفتار بولنگ سے حریف کھلاڑیوں پر اپنی دھاک بٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ایک سو چالیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکنے والے دائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر محمد عامر خان بھی شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، موسیٰ خان اور نسیم شاہ کی طرح انڈر 19 کی سطح سے قومی ٹیم میں جگہ بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ محمد عامر اور وہاب ریاض نےاہم ٹپس دیں۔مختلف ورائٹیز سیکھائیں ہیں جس کا مظاہرہ وہ ورلڈکپ کے دوران کریں گے۔

اسپورٹس سے مزید