آپ آف لائن ہیں
پیر10؍صفر المظفّر 1442ھ 28؍ستمبر 2020ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

بھارتی ہائی کمیشن پر ہونیوالے مظاہرے میں بھرپور شرکت کی جائے، مدثر بصیر

برمنگھم (پ ر) پاکستان رابطہ کونسل مڈلینڈ کے سیکریٹری مدثر بصیر نے26 جنوری کو بھارت کے یوم جمہوریہ پر بھارتی ہائی کمیشن لند ن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے کی بھرپور حمایت اور شرکت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارت کا یوم جمہوریہ یوم سیاہ کے طور پر منا کر بھارت کی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے،بھارت ایک دہشتگرد ملک ہے بھارت جمہوریت کے نام پر دنیا کو دھوکہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر کو بھارت نے پانچ ماہ سے ایک جیل میں تبدیل کر رکھا ہے بھارتی فوج ظلم کی داستانیں رقم کر رہی ہے کشمیر ی گھروں میں قبرستان آباد کر رہے ہیں، خوراک اور ادویات کی شدید قلت ہے، مدثر بصیرنے کہا کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی مظاہرے میں بھرپور شرکت کر کے مظلوم کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرے ، اہل کشمیر آزادی کی جدو جہد میں تنہا نہیں ہیں بھارت کی تمام سازشیں، ہتھکنڈے اور ناپاک عزائم اپنے مقاصد میں میں کامیاب نہیں ہونگے بھارت کا اصل روپ دنیا کے سامنےعیاں ہو چکا ہے مودی کی نفرت انگیز اور انسانیت دشمن پالیسیوں کے نتیجے میں پورے بھارت کے اندر احتجاج ہو رہے ہیں اور بھارت اب مذید جمہوریت کے نام پر دنیا کو دھوکہ نہیں دے سکتا۔

یورپ سے سے مزید