آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
بدھ26؍ جمادی الاوّل 1441ھ 22؍ جنوری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

فلپائن میں آتش فشاں کے قریب شادی کی انوکھی تقریب

منیلا (این این آئی)فلپائن میں ایک جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب آتش فشاں پہاڑ کے نزدیک منعقد کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق کاوائٹ صوبے میں دولہا اور دلہن نے آتش فشاں پہاڑ تال سے نکلنے والے دھوئیں کے ضخیم بادل کے سائے میں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی نبھانے کے عہد و پیمان کا تبادلہ کیا۔ مذکورہ پہاڑ کو دنیا کے سب سے چھوٹے سرگرم آتش فشاں پہاڑوں میں شمار کیا جاتا ہے۔شادی کی اس تقریب کے فوٹوگرافر رینڈولف ایوان کا کہناتھا کہ شادی کی تقریب کے موقع پر دھوئیں کے عظیم بادل کے باوجود فضا میں خاموشی چھائی ہوئی تھی۔ ان کے مطابق آتش فشاں پہاڑ نے تقریب کے آغاز سے ایک یا دو گھنٹے قبل دھواں خارج کرنا شروع کیا تھا۔رینڈولف ایوان کے مطابق تشویش ناک فضائی ماحول کے باوجود دولہا اور دلہن نے کسی پریشانی کا اظہار نہیں کیا اور یہ جوڑا پورے وقت پرْسکون رہا۔

یورپ سے سے مزید