• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی گج ڈیم، فنڈ سے 6 ارب غائب ہوگئے ،ایک اینٹ بھی نہیں لگی، سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ میں زیر زمین پانی کے استعمال پر ٹیکس وصولی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران نئی گج ڈیم فنڈز سے متعلق اہم انکشاف ہوا ۔ 

جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیئے ہیں کہ نئی گج ڈیم فنڈز سے 6؍ارب روپے غائب ہو گئے لیکن ایک اینٹ تک نہیں لگی۔ جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ہمیں جمہوری حکومتوں کا تعاون درکار ہے۔ 

سپریم کورٹ سندھ حکومت کی کارکردگی سے ناخوش ہے۔ عدالت نے نے زیر زمین پانی کے متعلق رپورٹ جمع نہ کرانے پر چیف سیکرٹری کو ذاتی طور پر طلب کرلیا۔

بدھ کو جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی خصوصی بنچ نے سماعت کی۔ 

جسٹس اعجاز الااحسن نے ریمارکس دیئے کہ نئی گج ڈیم فنڈز سے چھ بلین روپے غائب ہو گئے لیکن ایک اینٹ تک نہیں لگی۔

تازہ ترین