کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے شہر لنکاشائر پاکستانی نژاد برطانوی شہری جہانگیر حسین کے قتل کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ 29سالہ جہانگیر حسین لنکاشائر میں پیزا شاپ کے مالک تھے اور چھٹیوں گذارنے کیلئے جہلم آئے ہوئے تھے۔ جمعرات کو پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں ان کی والدہ بھی زخمی ہوگئی تھیں۔ جہانگیر حسین چار بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹے تھے۔