لاہور(نمائندہ خصو سی)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیا لوجی میں زیر علاج سابق رکن قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی کے رہنما حافظ سلمان بٹ کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر سراج الحق نے حافظ سلمان بٹ کی ملک میں غلبہ اسلام کے لیے کوششوں کو سراہا ۔