• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی ٹرین کو 2 اورخوشحال خان خٹک کوایک ریلوے سٹیشن پررکنے کی اجازت

لاہور(جنرل رپورٹر) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر راولپنڈی اورمیانوالی کے درمیان چلنے والی تھل،میانوالی ٹرین کو محمود کوٹ اور سنانواں ریلوے اسٹیشن پر 2،2منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ کراچی براستہ دادو، کندیاں ، اٹک سٹی اور پشاور کے درمیان چلنے والی خوشحال خان خٹک ٹرین کو روجھان ریلوے سٹیشن پر تین ماہ کے لیے عارضی بنیادوں پر 2منٹ رُکنے کی اجازت دے دی ہے۔
تازہ ترین