آپ آف لائن ہیں
جمعہ3؍رجب المرجب 1441ھ 28؍فروری 2020ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تازہ ترین
آج کا اخبار
کالمز

نجی میڈیکل کالجز کے طلباء کا انصاف فراہمی کا مطالبہ

پشاور (لیڈی رپورٹر ) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے نجی میڈیکل کالجز کے طلباء نے وزیر اعظم ، پاکستان میڈیکل ہاؤس اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پی ایم سی کی جانب سے شفٹنگ و اپ گریڈیشن پالیسی سے نظر انداز طلبہ کو انصاف فراہم کیا جائے۔ پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلباء شوال احمد غنی ، نور سیٹھی ، عبداللہ اور تنزیل و نے مذکورہ پالیسی کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پی ایم سی نے 8 جنوری کو 2018-19 داخلہ شفٹنگ و اپ گریڈیشن پالیسی میں تبدیلی کے بعد ختم کردی جس کے تحت نجی میڈیکل کالجز میں لوئر کالجز کے ایم بی بی ایس والے طلبہ ہائی کالجز میں جبکہ بی ڈی ایس والے طلبہ ایم بی بی ایس میں شفٹ نہیں ہو سکیں گے، یہ پالیسی اس وقت تبدیل کی گئی جب نوے فیصد داخلے اور اپ گریڈیشن ہو چکی تھی، لیکن ہماری باری آنے پر انہوں نے پالیسی تبدیل کر دی جس سے 1 سیریل سے لیکر 1820 تک سیریل کے طلبہ متاثر ہوئے ہیں لیکن کم میرٹ والوں کو داخلے ملنے والے ہیں جس کی ویٹنگ لسٹ جاری کر دی ہے جن میں ہائیر میرٹ کے نام نہیں حالانکہ ہم نے دس لاکھ فی طالبعلم فیس بھی جمع کی ہے، انٹرویو کے دوران ہم سے وعدہ کیا گیا کہ آپ فیس جمع کرانے کے بعد شفٹنگ و اپ گریڈیشن کیلئے اہل ہونگے۔

پشاور سے مزید