• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال

خالد مقبول صدیقی کا استعفیٰ وزیر اعظم کو ارسال


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کے کنوینر اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی کا استعفی وزیراعظم کو ارسال کردیا گیا۔

خالد مقبول صدیقی کے استعفے کی کاپی جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔

متن میں وزیراعظم سے استعفی قبول کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ 12 جنوری کو ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران اپنی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ ہمارے ایک بھی نکات پر پیش رفت نہیں ہورہی، اب وزارت میں بیٹھنا بے سود ہے، تاہم حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم ایم کیو ایم کے کوٹے پر کابینہ میں نہیں ہیں۔

خالد مقبول کے استعفے کے بعد وفاقی حکومت وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی قیادت نے بھاگ دوڑ شروع کردی تھی۔

وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ایم کیوایم کے رہنماؤں فیصل سبزواری اور خواجہ اظہار الحسن سے رابطہ کرکے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

تازہ ترین