• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور: کمسن بچوں کے تحفظ کیلئے آگاہی ریلی

قصور: کمسن بچوں کے تحفظ کیلئے آگاہی ریلی


قصور میں کمسن بچوں کے تحفظ کے لیے آگاہی ریلی نکالی گئی، جس میں سیاسی و سماجی شخصیات، طلبہ اور تاجر برادری نے بھرپور شرکت کی۔

مذکورہ ریلی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے زیر اہتمام بچوں کے تحفظ کے لیے نکالی گئی جس کی قیادت چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے کی۔

ریلی ڈسٹرکٹ اسپتال سے شروع ہوکر کشمیر چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زینب الرٹ بل کے تحت زیادتی کے واقعات پر فوری کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بل بڑی مشکل سے منظور کروایا گیا ہے اور اس بل کو وفاق کے بعد جلد پنجاب میں بھی منظور کروایا جائے گا۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن نے کہا کہ اس سے بچوں سے زیادتی کے واقعات میں کمی آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے آگاہی مہم یونین کونسل کی سطح تک جاری رہے گی۔

تازہ ترین