وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس میں آرمی چیف، ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے دوران شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں 165 دن سے جاری غیر انسانی لاک ڈاؤن کی مذمت کی۔
وزیراعظم عمران خان نے کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
علاوہ ازیں اجلاس میں 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔