• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں انتہا پسند سو چ غالب آچکی ہے، وزیر اعظم

بھارت میں انتہا پسند سو چ غالب آچکی ہے، وزیر اعظم


وزِ یراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں انتہاپسند سوچ غالب آچکی ہے، ایٹمی ملک کو انتہا پسند چلارہے ہیں، مقبوضہ کشمیر پانچ ماہ سے مسلسل محاصرے کی حالت میں ہے۔

جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بین الاقوامی برادری کشمیر کے تنازع پر بہت کم توجہ دے رہی ہے، ہانگ کانگ میں احتجاجی مظاہروں پر میڈیا توجہ دے رہا ہے، کشمیر کا مسئلہ ہانگ کانگ سے بہت بڑا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان کشمیر پر کسی بھی ریفرنڈم یا استصواب رائے کے لیے تیار ہے، پاکستان کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کشمیریوں کو کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کررہے ہیں سعودی عرب اور ایران کے درمیان تعلقات خراب نہ ہوں، خطہ ایک اور تنازع کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

علاوہ ازیں وزیرِ اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کشمیر سے متعلق اعلیٰ سطح کے اجلاس میں 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم نے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) نے بھی شرکت کی۔

تازہ ترین