• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا چین تجارتی جنگ کا خاتمہ، ڈیل کا پہلا مرحلہ طے

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے خاتمے کے لیے فیز ون ڈیل طے پاگئی، امریکا کا کہنا ہے کہ یہ ڈیل پہلا مرحلہ ہے، مزید معاملات پر مذاکرات جاری رہیں گے۔

تجارتی ڈیل پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دستخط کئے، ڈیل کے تحت چین دوسال میں دو سو ارب ڈالر کی امریکی مصنوعات خریدے گا، اس میں 40 ارب ڈالر کی زرعی اجناس، 75 ارب ڈالر کی مینوفیکچرڈ گڈز، 50 ارب ڈالر کی توانائی اور 40 ارب ڈالرکی خدمات خریدے گا۔

اس چینی اقدام کے جواب میں امریکا چینی مصنوعات پر ٹیکسوں اور ڈیوٹیز میں کمی کرےگا، مجموعی طور پر 360 ارب ڈالر کی چینی مصنوعات پر ٹیکسوں میں کمی کی جائے گی۔

گزشتہ برس سے جاری تجارتی جنگ ميں اب تک دونوں فريقين ايک دوسرے کی درآمدات پر تقریباً 360 بلين ڈالر ماليت کے ٹيکس عائد کر چکے ہيں۔

تازہ ترین