• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ میں رسائی ہدف ہے، کوچ جونیئر ہاکی ٹیم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قومی جونیئر ہاکی ٹیم کے کوچ محمد عمران نے کہا ہے کہ کوچنگ کی ذمے داری کو چیلنج کے طور پر قبول کیا ہے جس کا مقصد نئے کھلاڑیوں کو قومی سطح پر سامنے لانا ہے۔ جنگ سے بات چیت میںقومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان نے کہاکہ مجھے ہانگ کانگ اور کینیڈا میں بھی کوچنگ کا تجربہ ہے،جبکہملکی سطح پر بھیکوچنگ کر چکا ہوں، جونیئر ایشیا کپ ہمارا پہلا ٹاسک ہے جس سے ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فٹنس پر زیادہ زور دے رہے ہیں، کھلاڑیوں میں اہلیتہے انہیں مزید گروم کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کو مستقبل کی گائیڈ لائن بنانے ہمارا عزم ہے جس پر پوری توجہ مرکوز ہے، دو ہفتے کے کیمپ کے بعد کھلاڑیوں کو ٹریننگ کا پرگروام دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بدقسمتی یہ ہے کہ پچھلے کئی سالوں سے پاکستانی کھلاڑیوں کو عالمی اور ایشیائی مقابلوں میں شرکت کا موقع بہت کم ملا ہے جس کی وجہ سے ہم عالمی درجہ بندی میں نیچے چلے گئے۔فیڈریشن نیک نیتی کے ساتھ پاکستان ہاکی کو بحران سے نکالنے کی کوشش کررہی ہے، ان کے پاس اچھے پروگرام ہیں مگر مالی مشکلات اس پر عمل در آمد میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، حکومت اور منتخب نمائندوں کو اس جانب توجہ دینا ہوگی۔

تازہ ترین