• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوابوں کی تعبیر مل گئی، حارث رؤف 


کراچی (اسٹاف رپورٹر) فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹیم میں شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج خوابوں کی تعبیر مل گئی ہے۔ وہ اپنی کارکردگی سے سلیکٹرز کے ساتھ قوم کو بھی متاثر کرنے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید تھی کہ اچھی پر فار منس پر اللّٰه‎ تعالی بھی میری مدد کرے گا، اس مقام تک پہنچانے میں لاہور قلندر اور کوچ عاقب جاوید کا اہم کردار ہے ۔

تازہ ترین