• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہندر دھونی بھارتی سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر،کیریئر ختم؟؟

ممبئی (جنگ نیوز) بھارتی کرکٹ بورڈ نے دو مرتبہ کےورلڈ چیمپئن کپتان مہندر سنگھ دھونی کو سنٹرل کنٹریکٹ سے باہر کر دیا۔ خیال ہے کہ ان کا انٹرنیشنل کیریئر انجام کو پہنچ گیا ہے۔ 38سالہ دھونی کے ریٹائرمنٹ سے متعلق کافی عرصے چہ مگوئیاں جاری ہیں، انہوں نے ورلڈکپ 2019 کےبعد کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ دھونی جب بھارتی ٹیم کے کپتان بنے تو انہوں نے موجودہ بورڈ صدرسارو گنگولی کو ان کے آخری ٹیسٹ کے آخری دن اعزازی طور پر کپتانی سنبھالنے اور مکمل عزت واحترام کے ساتھ الوداع کہنے کا موقع دیا تھا لیکن بھارتی میڈیا کے مطابق خود گنگولی دھونی کو یہ موقع نہ دے کر شاید ان کا قرض اتارنے بھول گئے ہیں۔ وہ گزشتہ سال تک پانچ کروڑ روپے کے ’اے‘ گریڈ میں شامل تھے۔
تازہ ترین