• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برسوں سے سمندر عبور کر کے خط پہنچانے والا جرمن ڈاکیا

برلن (نیوزڈیسک) سمندر کی سطح میں اضافے اور عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو جرمن جزیرے پیل ورم کے اس باشندےسے زیادہ کون جانتا ہے، جو برسوں سے سمندر عبور کر کے خط پہنچانے کا کام سر انجام دے رہا ہے،کُنڈ کنوڈسن بحیرہ واڈن کو برسوں سے عبور کر کے خطوں کی ترسیل کرتے ہیں، وہ جزیرہ پیل ورم میں پیدا ہوئے اور وہیں پلے بڑھے۔ انہیں نےکہا کہ کچھ دہائیوں میں لہروں کی شدت بڑھی ہے،یہ نہایت پریشانی کی بات ہے، مجھے یہ تو نہیں معلوم کہ آیا ایسا ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ہو رہا ہے مگر یہ ضرور کہوں گا کہ جب ہم چھوٹے تھے، تو سردی، گرمی ، خزاں اور بہار کا فرق واضح ہوا کرتا تھا۔ اب تو یوں لگتا ہے کہ سردیاں گرم ہورہی ہیں اور گرمیاں سرد ہو رہی ہیں۔
تازہ ترین