• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی کی تبدیلی کیلئے تمام قانونی اور اخلاقی تقاضے پورے کیے،سعید غنی

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نیو کراچی میں مسلح ڈاکوو ں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے سندھ پولیس کے جوان محمدعرفان کے گھر گئے اور اہل خانہ سے ملاقات اور فاتحہ خوانی کی ملاقات کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی کے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے صدر ظفر صدیقی اور دیگر افراد بھی ان کے ہمراہ تھے،اس موقع پر صوبائی وزیر نے کہا کہ شہید عرفان جیسے بہادر جوانوں پر پوری قوم کو فخر ہے،انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات دیں کہ محمد عرفان کی شہادت میں ملوث ڈاکووں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے،دریں اثناءایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آئی جی سندھ کی تبدیلی کے لیے تمام قانونی اور اخلاقی تقاضے پورے کیے گئے ہیں،ہر صوبے کے لیے پیمانے الگ الگ نہیں ہونے چاہیئں، کسی افسر کی تین سال تک ایک جگہ پر تعیناتی کی بات ہو تو یہ سب صوبوں پر لاگو ہونا چاہیے اگر کے پی کے اور پنجاب کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ اپنے آئی جی یا کسی بھی افسر کو تبدیل کریں تو سندھ کو بھی یہ اختیارقانوناََحاصل ہے اس کے لئے اپوزیشن کا شور مچانا بلادجہ ہے صوبے کی بہتری کے لیے کسی بھی افسر کو ہٹایا جائے تو اپوزیشن اس کے ساتھ کھڑی ہو جاتی ہے جو کہ سراسر غلط ہے۔

تازہ ترین