• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شوکت صدیقی کی برطرفی کیخلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست

اسلام آباد (جنگ رپورٹر)اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق جج، شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے اپنی برطرفی کے خلاف اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکردی ہے ،شوکت عزیز صدیقی نے جمعرات کو دائر کی گئی درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ طویل عرصے سے سپریم کورٹ میں ان کی درخواست زیر التوا ہے،جس پررجسٹرارآفس کے اعتراضات کو بھی ختم کیا جا چکا ہے،درخوست گزار نے کیس کو20 جنوری سے شروع ہونے والے ہفتے میں سماعت کیلئے مقررکرنے کی استدعا کی ہے،یاد رہے کہ شوکت عزیزصدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے انہیں عہدے سے ہٹانے کے حکم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

تازہ ترین