• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجدشاہ سبکدوش، عابدساقی بلامقابلہ پاکستان بارکونسل کے وائس چیئرمین منتخب

اسلام آباد(رپورٹ :رانا مسعود حسین )پاکستان بار کونسل) کے وائس چیئرمین امجد شاہ اپنے عہدہ سے سبکدوش ہوگئے جبکہ عاصمہ جہانگیر گروپ سے تعلق رکھنے والے سینئر ایڈووکیٹ عابد ساقی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز پاکستان بار کونسل کے چیئرمین /اٹارنی جنرل انور منصور خان کی صدارت میں پی بی سی کا اجلاس ہوا ،جس میں وائس چیئرمین سید امجد شاہ، کامران مرتضی ،محمد شعیب شاہین،عبد الفیاض، شیر محمد خان، اعظم نذیر تارڑ،محمد احسن بھون، عابد ساقی،چوہدری طاہر نصراللہ وڑائچ،جناب حفیظ الرحمن چوہدری، محمد راحیل کامران شیخ،میاں محمد شفیق بھنڈارہ،سید قلیب حسن،ملک غلام مصطفی کندوال، محمد یوسف لغاری، رشید اے رضوی، غلام شبیر شر بلوچ،محمد عاقل، اختر حسین،حافظ محمد ادریس شیخ اور محمد یسین آزاد نے شرکت کی ،اجلاس میں 2020 کیلئے عابد ساقی ایڈووکیٹ کو بلا مقابلہ وائس چیئرمین منتخب کرلیا گیا ،اجلاس کے شرکاء نے سبکدوش ہونے والے وائس چیئرمین امجد شاہ کی جانب سے ادارے کو باوقار انداز میں چلانے پر خراج تحسین پیش کیا ،اجلاس کے شرکاء نے پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کے مقدمہ کی سماعت کیلئے تشکیل دی گئی خصوصی عدالت کے حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کی جانب جاری کئے گئے فیصلے پر غور خوض کے بعد اسے غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ معاملہ ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار سے باہر تھا اور خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف صرف اور صرف سپریم کورٹ میں ہی اپیل دائر کی جاسکتی ہے۔

تازہ ترین