• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملازمتوں میں میرٹ کو اہمیت دی جائے،ضیاء عباس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے ملک میں ملازمت کے دروازے کھولنے کے حکومتی فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس میں میرٹ کو اہمیت دی جائے ، ماضی میں اندرون خانہ انتخابات کی وجہ سے حق دار ملازمت سے محروم رہ جاتے تھے، انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ اس بار اہل اور باصلاحیت لوگوں کو جاب فراہم کی جائے گی جن کے انتخاب میں شفافیت کو پوری اہمیت دی جائے گی،انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمت میں خاص کر سندھ میں شہری اور دہی کوٹے پر مکمل عمل در آمد کیا جائے تاکہ کسی بھی طبقے میں احساس محرومی جنم نہ لے سکے۔
تازہ ترین