کراچی (اسٹاف رپورٹر) خورشید شاہ کی دو بیویوں ،بیٹے ،داماد اور صوبائی وزیراویس شاہ و دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے،سندھ ہائی کورٹ نےآمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق پی پی رہنما خورشید شاہ کی دو بیویوں ، بیٹے ،داماد،صوبائی وزیر اویس شاہ سمیت دیگر ملزمان کی درخواستیں علیحدہ علیحدہ کرکے ہائی کورٹ سکھر بینچ بھجوا دی ہیں جبکہ زیرتفتیش ملزمان کی درخواستوں کی سماعت کراچی پرنسپل سیٹ میں ہی ہوگی۔