• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کسانوں کو ٹریکٹر خریدنے کیلئے کم شرح سود قرضے دے

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) ٹریکٹرز مینوفیکچررز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ کسانوں کو کم شرح سود پر قرضے فراہم کیئے جائیں تا کہ وہ ٹریکٹر ز خرید سکیں اور ٹریکٹرز کی امپورٹ پر دیگر ٹیکس کم کئے جائیں اور سیلز ٹیکس ریفنڈ جلد از جلد دیئے جائیں کہ انڈسٹری سے نقد رقم کی کمی کا بحران ختم ہوسکے،ٹریکٹر مینوفیکچررز نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ ٹریکٹرز کی خرید و فروخت پر سے قومی شناختی کار ڈ کی شرط ختم کی جائے،ٹریکٹرز مینوفیکچررز کے نمائندوں نے جمعرات کو انجینئر نگ ڈویلپمنٹ بورڈ سے ملاقات کی جس کا مقصد مقامی ٹریکٹربنانے والوں کے مسائل کے حل کے لئے لائن آف ایکشن بنایا جائے۔
تازہ ترین