• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیٹرول پمپ مالکان کا حکومتی ریلیف پیکیج سے اظہارِ لاعلمی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پیٹرول پمپ مالکان نے حکومت کے پیٹرول ریلیف پیکیج سے لاعلمی کا اظہار کردیا۔

پیٹرول پمپ مالکان نے حکومتی ریلیف اسکیم کے تحت پیٹرول دینے سے انکار کردیا۔

آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہمایوں خان نے ڈیلرز مارجن میں اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول پر 100 روپے سبسڈی کے پیکیج کا انہیں نہیں معلوم۔

وائس چیئرمین انوار کمال نے کہا ہے کہ ریلیف اسکیم کے طریقۂ کار پر تحفظات ہیں، اسکیم کی تیاری میں ڈیلرز سے مشاورت نہیں کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سستے پیٹرول کی رقم ڈیلرز کو کیسے ادا کرے گی؟ 3 دن ہوگئے، حکومت سے رابطہ کررہے ہیں، جواب نہیں آیا۔

وائس چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے اربوں روپے کے واجبات پہلے ہی زیر التوا ہیں، ریلیف اسکیم کا مالی بوجھ ڈیلرز پر ڈالنا قابلِ عمل نہیں۔

قومی خبریں سے مزید