• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی سمیت سندھ بھر میں آوارہ کتوں پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی سمیت سندھ بھر میں آوارہ کتوں کی بہتات پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا، صوبے میں کتے کے کاٹنے سے ہونے والی خطرناک بیماری ریبیز کا ایک اور کیس سامنے آگیا، ریبیز میں مبتلا ٹھٹھہ کی رہائشی خاتون کو علاج کی غرض سے جناح اسپتال کراچی میں داخل کیا گیا۔جناح اسپتال کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمیں جمالی کے مطابق ریبیز میں مبتلا ٹھٹہ کی رہائشی پینتیس سالہ شاہینہ بی بی کو داخل کیا گیا، متاثرہ خاتون کو دو ماہ قبل کتے نے پاؤں پر کاٹا تھا، متاثرہ خاتون نے کتے کے کاٹنے کے بعد ویکسینیشن نہیں کروائی جسکے باعث ریبیز لاحق ہوا، چار بچوں کی ماں شاہینہ بی بی کو ہائیڈروفوبیا کی کیفیت میں اسپتال لایا گیا۔
تازہ ترین