• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹریفک حادثہ میں دوافراد کی ہلاکت پر قتل بالسبب کامقدمہ کھدائی کرانیوالے تین افرادکیخلاف درج

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے دوافرادکے قتل بالسبب کامقدمہ پلاٹ میں کھدائی کرانے والے تین افرادکے خلاف درج کرلیاگیا۔تھانہ مری کومختیار حسین نے بتایا کہ میرا بھائی ذوالفقار شاہ کیری ڈبہ پر بکنگ کا کام کر تا تھا 14جنوری کو اس نے مال روڈ مری کے لیے سواریوں کی بکنگ کی اور واپسی پر اکیلے ہونے کی وجہ سے میرے چچا زاد بھائی دانش علی کوہمراہ لے لیا ۔سواریوں کو ڈراپ کر نے کے بعد رات کسی وقت واپسی کے سفر میں وہ دونوں گاڑی کیری ڈبہ سمیت اوسیاہ کے پاس اترائی میں بائیں ہا تھ پر موجود گہرے کھدےہو ئے پلاٹ میں جاگر ے جو بارش کے پانی اور گارے سے بھرا ہوا تھا جسکی وجہ سے دونوں کی موت واقع ہو گئی بعد میں معلوم کر نے پر پتہ چلا کہ پلاٹ میں یہ کھدائی جاوید الطاف ، عاطف الطاف اور شبیر نے کرا رکھی تھی اور روڈ کے ساتھ حفاظتی باڑسمیت کسی قسم کے حفاظتی انتظامات بھی نہ تھے۔
تازہ ترین