• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرڈی اے نے 16سڑکیں کمرشل کر نے کیلئے کیس حکومت کو بھجوا دیا

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگا ر سے) آرڈی اے نے 16نئی سڑکوں کو کمرشل کرنے کی حتمی منظوری کیلئے کیس پنجاب حکومت کو بھجوا دیا ۔ان نان کمرشل سڑکوں کو کمرشلائز کرنے کی منظوری آرڈی اے کی گورننگ باڈی پہلے ہی دے چکی ہے۔ڈائریکٹر لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول جمشید آفتاب کی طرف سے دفتر سیکرٹری ہائوسنگ و فزیکل پلاننگ پنجاب کو بھجوائے گئے کیس میں کہا گیا ہے کہ راولپنڈی کی سولہ سڑکوں پر ہونے والی مبینہ غیرقانونی تعمیرات کو روکنے اور سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے ان سڑکوں کی کمرشلائزیشن کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفیکیشن کا اجراء کیا جائے، ان سڑکوں کو کمرشل کرنے کی منظوری پہلے ہی آرڈی اے کی 44گورننگ باڈی دے چکی ہے ، ان سڑکوں میں مورگاہ روڈ، بڑیں روڈ اینڈ لنک بڑیں روڈ، مین روڈ گلریزگیٹ ون تا گیٹ ٹو اینڈ گیٹ تھری تا یونٹی چوک، کلیال دھمیال روڈ، لکھو روڈ، شیرپائو کالونی (ڈھوک الہٰی بخش) ، دستگیر روڈ، نونا روڈ، محلہ راجہ سلطان روڈ، ڈیفنس روڈ، کالٹیکس روڈ، لنک بجنیال روڈ (نزد دھاما پھاٹک) ، کلرسیداں روڈ، اصغر مال روڈ، لنک روڈ بمعہ نیشنل مارکیٹ اس سے ملحقہ 48روڈ، جھنڈا چیچی روڈ اور مورگاہ ریفائنری روڈ شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ان نان کمرشل روڈز پر آرڈی اے عملہ کی مبینہ ملی بھگت سے سینکڑوں کی تعداد میں کمرشل تعمیرات ہو چکی ہیں جس سے اداروں کو کمرشلائزیشن فیسوں کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا جا چکا ہے ، ان روڈز پر شاید ہی اکا دکا رہائشی عمارتیں موجود ہونگی زیادہ تر پلازے اور مارکیٹیں بنی ہوئی ہیں ۔
تازہ ترین