• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسکو میکلوڈڈویژن کی انکوائریرپورٹ مکمل،آج جمع ہوگی

لاہور(تجمل گرمانی) لیسکو میکلوڈ روڈ ڈویژن میں بجلی کے بلوں میں غبن کی انکوائری رپورٹ مکمل ہو گئی جس میں چار ماہ کے دوران 200سے زائد کمرشل صارفین کوناجائز مالی مراعات دینے سے سرکاری خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا ہے، انکوائری رپورٹ وزیر اعظم شکایات سیل کو آج جمع ہو گی ۔وزیر اعظم پورٹل پر لیسکو میکلوڈ روڈ ڈویژن میں بجلی کے بلوں میںغبن کی شکایت کی گئی جس کے بعد چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دی جس نے گزشتہ سال جولائی سے اکتوبر گرمیوںمیں25ہزار روپے سے زائد تمام کمرشل صارفین کے بلوں کے ریکارڈ کی پڑتال کی تو انکشاف ہوا کہ 200بلوں میںغبن کیا گیا جس سےسرکاری خزانے کو ڈیڑھ کروڑ روپے نقصان ہوا ۔ ایکسین میکلوڈ روڈ فیضان قادر ملک نے موقف میںکہا کہ ریونیو ریکارڈ روم میں آگ لگنے کی ایف آئی آر کی درخواست تھانے میں جمع ہے جبکہ فرانزک ماہرین بھی طلب کئے گئے۔ لیکن ریکوری میں مصروفیت کے باعث صورتحال کا علم نہیں، انکوائری رپورٹ پڑھنے کے بعد تبصرہ کریں گے ۔
تازہ ترین