• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے گھر میں سونے چاندی نہیں بلکہ ادب اور فنون لطیفہ کے دریا بہتے تھے،نیلم بشیر

لاہور (وقائع نگار خصوصی )انجمن ترقی پسند مصنفین کے زیر اہتمام احمد بشیر کی یاد میں سیمینارپاک ٹی ہائوس میں منعقد ہوا۔ میزبانی کے فرائض جاوید آفتاب نے سرانجام دئیے۔ نیلم بشیر نے کہا ہمارے گھر میں سونے چاندی نہیں بلکہ ادب اور فنون لطیفہ کے دریا بہتے تھے۔ ۔ بشریٰ انصاری نے کہا ایسے گھر میں آنکھ کھولی جہاں ادب ، تہذیب، روایات ، بغاوت دیکھی۔ہمارے والد نے ہمیں مادی چیزوں کی چاہت سے مبرا کردیا تھا اور ہمارے لئے حق اور سچ کی تعلیم ہی کافی تھی۔ ـ۔ ممتاز مفتی ، کرشن چندر ، میراجی ، چراغ حسن حسرت ، حسرت موہانی اور کیشور ناہید سمیت نامور ادبی شخصیات کے قلمی خاکے شامل ہیں۔ ۔سلمیٰ اعوان ،زریں پنا نے کہا احمد بشیر نہ صرف اچھے لکھاری اور صحافی تھے بلکہ وہ رقص کے رموز سے بھی بخوبی آگاہ تھے۔ ضماد گریوال نے کہا احمد بشیر ایک منجھے ہوئے مصنف تھے اس موقع پر نواز کھرل، کامریڈ تنویر خان ۔خاور شاہ،ہمایوں شیخ و دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔
تازہ ترین