• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنرپنجاب کامخیرحضرات کے تعاون سے نادارجوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروانےکااعلان

لاہور(نمائندہ خصو صی)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نےمخیر حضرات کے تعاون سے یتیم اور نادار جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کروانے کا اعلان کیاہے۔اجتماعی شادیوں کی پہلی تقریب فروری میں گور نر ہاؤس لاہور میں ہوگی جبکہ اجتماعی شادیوں میں 10فیصد کوٹہ اقلیتوں کیلئے بھی مختص کیا جائیگا۔ اس سلسلہ میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی زیر صدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں وائس چیئر مین وزیر اعلی شکایت سیل ناصر سلیمان،با دشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبد الخبیر آزاد، ایل پی جی ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر او ر دیگر شریک ہوئے۔اجلاس میں گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بتایا کہ لاہور سمیت دیگر شہروں سے تعلق رکھنے والے نادار اور یتیم جوڑوں کی اجتماعی شادیاں مخیر حضرات کے تعاون سے کروائی جائیں گی ا۔ اُنہوں نے کہا کہ ان شادیوں میں جوڑوں کو بنیادی گھر یلو ضرورت کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام اشیاء فراہم کی جائیں گی ۔
تازہ ترین